آواز مستضعفین؛ پیغامِ انقلاب

حوزہ/آج کا دن امت مسلمہ، بالخصوص ملتِ مظلوم، بلکہ تمام مستضعفینِ عالم کے لیے ایک درد و فکر کا دن ہے۔ ۴ جون ، وہ دن ہے جب ایک مردِ مومن، ایک فقیہِ مجاہد، ایک عبدِ صالح، اور ایک رہبرِ ربانی اس دنیا سے رخصت ہوا۔ مگر اس کی آواز آج بھی زندہ ہے، اس کی فکر آج بھی روشن ہے، اور اس کی تحریک آج بھی جاری و ساری ہے۔ جی ہاں ! یہ ہستی امامِ راحل، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ امام روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کی ذات گرامی ہے۔

نونہالاں معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر

حوزہ نیوز ایجنسی| آج کا دن امت مسلمہ، بالخصوص ملتِ مظلوم، بلکہ تمام مستضعفینِ عالم کے لیے ایک درد و فکر کا دن ہے۔ ۴ جون ، وہ دن ہے جب ایک مردِ مومن، ایک فقیہِ مجاہد، ایک عبدِ صالح، اور ایک رہبرِ ربانی اس دنیا سے رخصت ہوا۔ مگر اس کی آواز آج بھی زندہ ہے، اس کی فکر آج بھی روشن ہے، اور اس کی تحریک آج بھی جاری و ساری ہے۔ جی ہاں ! یہ ہستی امامِ راحل، حضرت آیۃ اللہ العظمیٰ امام روح اللہ الموسوی الخمینیؒ کی ذات گرامی ہے۔

آج ہم ایک ایسی ہستی کی جد وجہد کو خراج تحسین پیش کرنے جارہے ہیں جس نے پوری دنیا کے مستضعفین کے دلوں میں امید کی شمع روشن کی۔

امام خمینیؒ وہ شخصیت تھے جنہوں نے"لاشرقیہ،لاغربیہ" کے نعرے کے ذریعے دنیا کو بتایا کہ آزادی کا راستہ صرف استکبار اور استعمار کی غلامی سے انکار میں ہے۔ آپ نے واضح کردیا کہ ہم نہ مغرب کے غلام ہیں، نہ مشرق کے۔ ہماری وابستگی صرف اور صرف اللہ کے ساتھ ہے۔

استعمار واستکبار کے خلاف جدوجہد میں امام خمینیؒ نے سامراجی قوتوں کو للکارا کہ: "ہماری جنگ،ظلم کے خلاف ہے؛ ہماری جنگ، استکباری نظام کے خلاف ہے؛ ہماری جنگ، ظالمانہ نظام کے ثقافتی، اقتصادی اور سیاسی غلبے کے خلاف ہے۔"

انہوں نے استعمار کے اس تصور کو چیلنج کیا جسکے مطابق کچھ قومیں ہمیشہ حکمرانی کے لئے اور کچھ صرف غلامی کے لئے پیدا کی گئی ہیں۔ امام نےاس غلامانہ ذہنیت کو توڑا اور فرمایا: " مستضعفین ہی زمین کے وارث ہوں گے۔"یہ قرآن کی بشارت ہے اور امام خمینی ؒ نے اس کو عملی جامہ پہنایا۔

ایران کا اسلامی انقلاب کوئی علاقائی یا قومی انقلاب نہ تھا،بلکہ یہ ایک فکری اور عالمی انقلاب تھا۔امام خمینی ؒ نے کہا: " یہ انقلاب، محروموں اور مظلوموں کا انقلاب ہے ۔ یہ ان کی نجات کا پیغام ہے۔"

آج دنیا کے کونے کونے میں ہر مظلوم کی زبان پر امام خمینی ؒ کا نام امید کی مانند ہے۔انہوں نے صرف الفاظ سے نہیں، عمل سے یہ ثابت کیا کہ اگر ایک قوم بیدار ہو جائے تو وہ دنیا کی بڑی سے بڑی طاقت کو شکست دے سکتی ہے۔مستضعفین کے لئے امام خمینی ؒ کا پیغام یہ ہے کہ اے دنیا کے مظلومو! ظلم کے سامنے جھکنا گناہ ہے، خاموشی جرم ہے، اور بیداری عبادت ہے۔ تم تنہا نہیں ہو! ہر ظالم کے خلاف اٹھنے والی ہر آواز، ہر قطرہ ٔخون، ہر آنسو، ہر دعا — یہ سب ایک عظیم تبدیلی کاپیش خیمہ ہے۔

جی ہاں ! یہ دنیا امید پر قائم و دائم ہے اور ہم اس دن کا انتظار کریں گے جب زمین پر عدل کا بو ل بالا ہوگا، اور ظلم ہمیشہ کے لئے مٹ جائے گا۔

المشتہر: شعبۂ نونہالاں معاون کمیٹی تنظیم المکاتب کشمیر

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha